پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن کمیشن نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے 2 صوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینے کے اعلان کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن صدر کی جانب سے تاریخ کے تعین پر مبنی خط کے نکات اور آئینی اختیار استعمال کرنے کی شق کا جائزہ لے گا، جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 9 اپریل کو پنجاب اور کے پی میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

ای پیپر دی نیشن