نیب اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کر لیا

Feb 21, 2023 | 17:08

ویب ڈیسک

نیب اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس کے معاملے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نو مارچ کو نیب میں طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس کے معاملے میں نیب اسلام آباد نے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں 9 مارچ کو نیب میں طلب کر لیا۔نیب کی جانب سے نو مارچ کو سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب جی سکس اسلام آباد کے دفتر میں دوپہر ڈھائی بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے شخصیات کے تحائف وصول کرنے کی تفصیلات کی فراہمی کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ توشہ خانہ کو بیان حلفی سمیت 23 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ خود عدالت پیش ہوجائیں ورنہ انہیں بذریعہ سیکریٹری دفاع یا آئی جی بلوا لیا جائے گا اور توشہ خانہ کا ریکارڈ بھی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ خود عدالت پیش کرے۔

مزیدخبریں