امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں نے ترکیہ کیلئے تین لاکھ ڈالر سے زیادہ عطیات اکٹھی کرلیں

Feb 21, 2023 | 17:30

ویب ڈیسک

پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان بھائی چارے کے مضبوط تعلق کی عکاسی کرتے ہوئے پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈیسنٹ فزیشنز آف نارتھ امریکا (اپنا) ترکی میں قدرتی آفت سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لیے وسائل کو متحرک کرنے میں سرگرم عمل ہے۔

گذشتہ روز ’’اپنا‘‘ کی جانب سے منعقدہ زوم ٹیلی تھون میٹنگ کے دوران ایک گھنٹے میں 3لاکھ 65 ہزار ڈالرز کے عطیات اکھٹے کیے۔ ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے کی جانے والی اپیل پر ’’اپنا‘‘ ممبران اور مختلف شہروں میں تنظیمی ڈھانچوں کی جانب سے فوری اور فراخدلانہ ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

’’اپنا‘‘ جارجیا کی جانب سے 63,500 ڈالرز کا عطیہ دیا گیا ہے جبکہ ’’اپنا‘‘ اوکلاہوما اور خیبر ایلومنائی کی جانب سے بالترتیب 32,000 ڈالر اور 25,000 ڈالر کے عطیات دیے گئے۔ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے منعقدہ ٹیلی تھون میں پاکستانی سفیر مسعود خان اور ترک سفیر حسن مورت مرجان نے بطور کلیدی مقررین شرکت کی۔

مزیدخبریں