شامی صدر بشار الاسد سلطنت عُمان کے سلطان ہیثم بن طارق السید سے ملاقات

شام کے صدر بشار الاسد نے سلطنت عُمان کا دورہ کیا اور سلطنت کے دار الحکومت مسقط میں عُمان کے سلطان ہیثم بن طارق السید سے ملاقات کی۔عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہوائی اڈے پر سلطان ہیثم نے شامی صدر کا استقبال کیا۔
شام میں 6 فروری کو آنے والے مہلک زلزلے کے بعد بشارالاسد کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔عمانی وزارت خارجہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ سلطان نے دو ہفتے قبل شام اور ترکیہ میں آنے والے مہلک زلزلے اور تباہ کاریوں پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔”نجی ملاقات ” سے پہلے دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’سانا‘‘ نے رپورٹ کیا کہ شامی صدر نے عمان کی “متوازن پالیسیوں” کے لیے سلطان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ” خطے میں عرب ممالک کے درمیان باہمی احترام اور دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کے بغیر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اب عمان کے کردار کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔”دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا.

ای پیپر دی نیشن