لاہور (خبر نگار) انتخابات میں دھاندلی کی چھان بین کیلئے شہری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے رجوع کر لیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ انتخابات میں الیکشن کمشن نے جانبداری دکھائی اور پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود انتخابات میں رکاوٹوں کے باوجود تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اکثریت میں جیتے، الیکشن کمشن نے غیر قانونی فارم 45 اور 47 میں ردوبدل کیا اور مسلم لیگ نون کے ناکام امیدواروں کی شکست کو کامیابی میں تبدیل کر دیا گیا۔ استدعا ہے کہ تمام معاملہ کی انکوائری اور تحقیقات کا حکم دیا جائے۔
دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست
Feb 21, 2024