کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی مسلمان مسافر کی طبیعت خرابی کے باوجود پرواز کو ممبئی ائرپورٹ پر اترنے نہ دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 805 ڈھاکہ سے ریاض جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں بنگلہ دیشی شہری کی طبیعت خراب ہوئی تو پائلٹ نے قریبی ممبئی ائرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے طیارے کا رخ موڑ دیا اور پائلٹ نے اے ٹی سی ممبئی سے انسانی ہمدردی کی بناء پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ جس پر پائلٹ نے لینڈنگ منسوخ کر کے اے ٹی سی کراچی سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور اے ٹی سی کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ہنگامی صورتحال ہونے کے باوجود سعودی طیارہ دگنا سفر کر کے کراچی پہنچا جہاں سول ایوی ایشن میڈیکل ٹیم نے مسافر کو طیارے میں طبی امداد فراہم کی۔
مسلمان بنگلہ دیشی کی طبیعت خراب بھارت کا لینڈنگ کی اجازت سے انکار‘ کراچی میں طبی امداد دی گئی
Feb 21, 2024