نئی حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ: امریکہ 

Feb 21, 2024

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔ تمام انتخابات میں مداخلت کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔ تحقیقات پاکستانی قوانین کے مطابق ہونی چاہئیں۔ مداخلت کے الزام کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔س

مزیدخبریں