الیکشن کمشن کی انکوائری کمیٹی کا اجلاس، تمام آر اوز نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد (وقائع نگار) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام آر اوز کے بیانات قلمبند کر لیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیمرا نی سابق کمشنر کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تمام آر اوز نے اپنے تحریری بیان بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیئے ہیں۔ جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، جو کہ آج الیکشن کمشن کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ڈی آر اوز اور آر اوز نے اپنے بیانات میں دبائو اور دھاندلی کے لیاقت علی چٹھہ کے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...