کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نومنتخب آزاد امیدوار بلوچستان اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد بلوچستان میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں 14 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہو گا۔
زرداری سے ملاقات، بلوچستان اسمبلی کا آزاد ایم پی اے بخت کاکڑ بھی شامل
Feb 21, 2024