مزید 2 ارکان پنجاب اسمبلی ن لیگ میں شامل: عوام کو ریلیف کی حکمت عملی بنا لی: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ/ آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے دو مزید آزاد ارکان مسلم لیگ (ن)  میں شامل ہو گئے۔ دونوں نومنتخب آزاد ایم پی ایز نے مریم نواز سے ملاقات میں (ن)  لیگ میں شمولیت اختیار کی۔  پی پی 180 قصور سے کامیاب آزاد امیدوار احسن رضا خان اور پی پی 128 جھنگ سے کامیاب آزاد امیدوار کرنل (ر) غضنفر قریشی شامل ہیں۔ آزاد ارکان نے کہا کہ حلقے کے عوام کی مشاورت سے (ن)  لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی۔ انتشار ختم کر کے پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ (ن)  لیگ کی ترقی‘ تعمیر اور عوام کی خوشحالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔ مریم نواز نے دونوں کا خیرمقدم کیا اور مبارکباد دی۔ احسن رضا اور کرنل (ر) غضنفر نے وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کی۔ مسلم لیگ (ن)  آج پنجاب اسمبلی کے ارکان کی اپنی پارلیمانی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاتی امراء میں ہو گا۔ نومنتخب پارٹی ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن)  اپنے حمایت یافتہ ارکان کی مکمل طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ آزاد حیثیت میں جیت کر (ن)  لیگ میں شامل ہونے والے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پارلیمانی پارٹی میں سپیکر‘ ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...