لاہور (نیٹ نیوز) بلوچستان سے کامیاب 2 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ لاہور میں شہبازشریف سے بلوچستان اسمبلی کے 2 نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ پی بی 41 اور پی بی 51 سے نومنتخب آزاد ارکان ولی محمد اور عبدالخالق (ن) لیگ میں شامل ہوئے۔ شہبازشریف نے ولی محمد اور عبدالخالق خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پرمبارکباد دی اور خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کے لئے کردار ادا کیا، جو لائق تحسین ہے، پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے۔ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں۔ نومنتخب ارکان نے (ن) لیگ کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔ دوسری جانب دو ارکان کی شمولیت کے بعد بلوچستان اسمبلی میں (ن) لیگ کے ارکان کی تعداد 12 ہوگئی۔
بلوچستان اسمبلی کے 2 آزاد ارکان ن لیگ میںشامل، ملک کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت: شہباز شریف
Feb 21, 2024