نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) مودی سرکار نے بھارت کے تعلیمی نصاب میں ردوبدل کا منصوبہ بنا لیا۔ مودی کی قیادت میں آر ایس ایس کی نصابی کتابیں بھارتی تاریخ اور سائنس کو نئی شکل دے رہی ہیں۔ بی جے پی کے انتہا پسندوں کی نظریاتی سرپرستی کے زیرِ انتظام سکول، نصاب میں حکومتی ایماء پر تبدیلی کر رہے ہیں۔ مؤرخین، سائنسدانوں اور دیگر ناقدین نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے ہندوتوا ایجنڈے کے مطابق سکولوں کے نصاب میں ردوبدل کر رہی ہے۔ الجزیرہ رپورٹ کے مطابق مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی اور ان کے حمایتی لاکھوں بھارتی نوجوانوں کے ذہنوں پر اثر انداز ہونے کے لیے درس وتدریس کا استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہی نوجوان مارچ اور مئی کے درمیان متوقع بھارتی انتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ بی جے پی کے زیر انتظام سکولوں کے طلباء کے ذہنوں میں تاریخ کے ان ہیروز کا چہرہ مسخ کیا جا رہا ہے جن کا تعلق ہندو مذہب سے نہیں ہے۔