9 مئی: 29 ملزموں کی ضمانت منظور، اعجاز چودھری نے جیل ٹرائل چیلنج کر دیا 

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے جناح ہائوس حملہ کیس میں29 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے نو مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میںموقف اپنایا کہ نو مئی کے مقدمے کا جیل ٹرائل قانون کے منافی کیا جا رہا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے نو مئی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے 24 فروری کو ریکارڈ طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...