شرقپور میں دوستی نہ کرنے پر  2 بھائیوں نے دوشیزہ کو قتل کر دیا 

فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور میں دوستی کرنے سے انکار پر  دو سگے بھائیوں نے فائرنگ کر کے دوشیزہ کو قتل کر دیا۔ پرانی  بھینی کے رہائشی محمد طفیل کی نوجوان   بیٹی نائلہ بی بی  بھائی کے ہمراہ شرقپور میں خریداری کے لئے آئی، واپس گھر  جاتے ہوئے  چھوٹا اڈا کے قریب ملزم حسنین  نے   بھائی مہندی حسن  کی مدد سے اس پر فائرنگ کر دی جس کے  نتیجہ میں نائلہ بی بی موقع پر ہلاک ہوگئی۔ ملزم فرار ہو گئے۔ مقتولہ کی بہن نازیہ بی بی نے پولیس کو بتایا  ملزم حسنین نائلہ بی بی سے دوستی کرنا چاہتا تھا  مگر نائلہ  نے اس کے ساتھ دوستی کرنے سے انکار کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن