وزیرآباد‘ ماں بیٹے کی گھر سے نعشیں برآمد‘ سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا

وزیرآباد(نامہ نگار) ماں بیٹا کی گھر سے نعشیں برآمد‘ دونوںکو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ علی پورچٹھہ کے محلہ فاضل ٹائون میں 23سالہ ہارون ضیا ء چٹھہ اپنی والدہ 50سالہ کلثوم بی بی کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ان کا آبائی گائوں کوٹ رسولپوریاں ہے و الد کی وفات کے بعد وہاں سے کافی عرصہ پہلے علی پورچٹھہ شفٹ ہوگئے تھے۔ہارون کا بڑا بھائی بسلسلہ روزگار بیرون ملک ہے۔ گزشتہ روز سر شام دودھ دینے والا باہر دروازے پر گھنٹی بجاتا رہا اور دروازہ نہ کھلا اور وہ واپس چلا گیا اہل محلہ نے تشویش ظاہر کیاکہ ماں بیٹا کہیں گئے بھی نہیں اور دروازہ بھی نہیں کھول رہے جس پر 15پر کال کرکے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی پولیس تھانہ علی پورچٹھہ نے موقع پر پہنچ کر دروازے کا لاک توڑا تو اندر ماں بیٹا مردہ حالت میں پڑے تھے جن کے سر میں گولیاں لگی ہوئی تھیں۔تاحال ماں بیٹے کے قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...