محنتی، قابل ‘ فرض شناس سٹاف افسر کسی بھی محکمے کا قیمتی اثاثہ:آئی جی پنجاب 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ محنتی، قابل اور فرض شناس سٹاف افسران کسی بھی محکمے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی میں کلیدی کردار کرتے ہیں۔  11 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کوبطور پرائیویٹ سیکرٹری ترقی دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں سینئر سکیل سٹینوگرافر سے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔پولیس آفس میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری جمیل بٹ محکمانہ سروس پوری ہونے پر عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے موقع پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

ای پیپر دی نیشن