ایوان بالا کے اجلاس میں انتخابات 2024ء کے حوالے سے گرما گرم تقاریر ہوئیں، پی ٹی آئی کے سینیٹر ولید اقبال نے عالمی برادری اور بین الاقوامی میڈیا کے بیانات کے حوالوں کے ساتھ انتخابات پر سوالات اٹھائے، قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اپنی کرسی پر بیٹھے ولید اقبال کی جوشیلی تقریر سنتے رہے۔ لیگی سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے ولید اقبال کی تقریر کے بعد جواب میں 2018ء کے انتخابات سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نشان چھینے جانے اور نواز شریف کو قید کئے جانے کا احوال بیان کیا۔ سینیٹر ولید اقبال کی تقریر کے دوران سینیٹر ہمایوں مہمند کاغذ پر لکھی تقریر پڑھتے رہے جبکہ دیگر اراکین بھی باہم گفت وشنید کرتے رہے۔ نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے الیکشن کے حوالے سے بات کرنا چاہی تو لیگی سینیٹر سعدیہ عباسی نے کھڑے ہوکرکہا کہ الیکشن پر بات کرنا نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ بعد ازاں سعدیہ عباسی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی تو چیئرمین نے اجلاس جمعہ دن دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
ایوان بالا میں انتخابات کے حوالے سے گرم تقاریر
Feb 21, 2024