لاہور(نیوز رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے غیر ملکی کمپنی کے اشتراک سے لاہور ائرپورٹ کے نزدیک شجرکاری کی تقریب کا انعقاد کیا۔ ڈائریکٹر عامر ابراہیم، پراجیکٹ ڈائریکٹر عبداللہ نثار چیمہ اور نجی کمپنی کے سربراہ نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ شجرکاری مہم میں مختلف جامعات کے طلبہ نے شرکت کی اور پودے لگائے۔ نجی کمپنی نے پی ایچ اے کو گرین لاہور منصوبہ اور ماحول کی بہتری کیلئے50 ہزار پودے فراہم کیے۔ عامر ابراہیم نے کہا نوجوانان میں شجرکاری کے فروغ کے شعور کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔