بینک آف پنجاب کے مالیاتی نتائج ،گزشتہ سال اثاثوں میں 50فیصد اضافہ ہوا

لاہور(کامرس رپورٹر) دی بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ روز 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے سال کیلئے بینک کے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کا جائزہ لینے اور منظوری دینے کیلئے اجلاس کیا جس میں  بورڈ نے شاندار نتائج پر مینجمنٹ ٹیم کی تعریف کی۔ گزشتہ سال دی بینک آف پنجاب کو متعدد مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز اور ایکریڈیشنز سے نوازا گیا۔گزشتہ سال بی او پی نے   اپنی برانچوں میں تقویٰ اسلامی بینکنگ برانچز اور اسلامی بینکنگ ونڈوز کے قیام پر خصوصی توجہ دی۔ BOP نے اپنے کلائنٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنی مصنوعات‘ خدمات کی پیشکشوں کو بڑھایا جس سیبینک کی بیلنس شیٹ میں 50% کی زبردست نمو دیکھی گئی جو 31 دسمبر 2023 تک 2.2 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی۔ ڈیپازٹس قابل ستائش 24% نمو کیساتھ بڑھ کر  1.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے۔   بینک نے 2023 میں 21.2 بلین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا۔11.3 بلین روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے ساتھ سال کیلئے فی حصص آمدنی (EPS) 3.47 روپے فی حصص رہی۔   اقتصادی چیلنجز کے باوجود BOP نے اپنے رسک پروفائل کو بڑھانے اور ADT-1 اور Tier-1 کے سرمائے میں 2023 میں 15.5 بلین روپے کا مجموعی اضافہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن