فیروزوٹواں: پٹرولنگ پولیس دوران چیکنگ مسافروں سے مال بٹورنے لگی

فیروزوٹواں ( قاسم ریاض وٹو سے )پٹرولنگ پولیس دوران چیکنگ مسافروں سے مال بٹورنے لگی۔ پٹرولنگ پوسٹ علی آباد کی حدود میں اختیارات کا ناجائز استعمال ہونے لگا مسافروںو راہ گیروں کو چالان اور مقدمات کا ڈراوا دے کر مال پانی اکٹھا کیاجانے لگا۔ رس اور  بسکٹ سیل کرنے والے مزدوروں‘ موٹر سائیکل سواروں کو بھی نہیں بخشا جاتا ٹرک ڈرائیورپیسے دے دیں تو پاس نہ دیں تو گھنٹوں کی خوارکیا جاتا ہے ۔علاقہ مکینوں اور راہ گیروں نے پریس کلب فیروزوٹواں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن