شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ پولیس میں سزا و جزا کے عمل کو موثر بنایا جا رہا ہے بہتر کارکردگی والے پولیس ملازمین کو نقد انعامات تعریفی اسنادات دی جائیں گی جبکہ غلط تفتیش کرنے اور غفلت لاپروائی کے مرتکب پولیس افسروں اور ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن رانا غلام عباس، ایس پی ہیڈکوارٹر فرحت عباس کے ہمراہ ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔