قصور+ پھول نگر (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا محمد حیات خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پولیس تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او سے ڈکیتی کی واردات میں قتل ہونیوالے شخص کے قاتلوں کی گرفتاری کا پوچھا تو اس نے میرے خلاف رپٹ درج کر دی گئی خاندانی سیاست دان ہوں عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور کسی بھی عوامی ایشو پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے ، بے جا شہریوں کے قتل عام دن بدن بڑھتی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قصور پولیس کی خاموشی کو آئی پنجاب تک لے کر جائیں گے ، قصور پولیس کو سات دن کا ایلٹیمیٹم دیا تھا اور اس پر قائم ہیں ، بے گناہ شہری کے قاتل اگر گرفتار نہ ہوئے تو بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ احتجاج کریں گے ،پولیس ترجمان کے مطابق قصور پولیس اپنے فرائض قانون کے تحت ادا کر رہی گے۔الزامات بے بنیاد ہیں۔پولیس رپٹ سے متعلق انکوائری کر رہے ہیں۔اگر ایس ایچ او نے رپٹ غلط درج کی ہے تو اسکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔