گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کے زیرصدارت پنجاب چیریٹی کمیشن ضلعی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقد ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی) وقاص صفدرسکندری،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرحنا بخاری، ڈی او انڈسٹریز شفیق احمد، ایس این اے تنویرعباس اورتحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اوردیگرمتعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلاحی ادارے اورمختلف شعبوں میں کام کرنے والی این جی اوزکی رجسٹریشن، ورکنگ کوپنجاب چیریٹی کمیشن کے مطابق کرنے کیلئے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں۔