حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سند س ارشاد کی ہدایت پر عوام کو سیرو تفریح کی سہولیات اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پارکوں کی تزئین و آرائش ، شجر کاری ، رنگ و روغن ، صفائی ستھرائی ، لائٹنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا کام شروع کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی امتیازعلی بیگ کی سر براہی اور سی او ایم سی انصر ساہی کی نگرانی میں شہر میں واقع فیملی پار ک اور چلڈرن پارک میں عوام کو سیرو تفریح کی سہولیات کے لیے بھر پور اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور اس سلسلہ میں ایڈمنسٹریٹر امتیازعلی بیگ پارکوں کی تزئین و آرائش اور دیگر کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔