گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب)سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں حالیہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے کہا کہ مسلسل قیمتوں میں اضافہ سے صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں ،جو انڈسٹری مشکل حالات کے مقابلہ کرتے ہوئے چل رہی تھی اب وہ بھی بند ہو جائے گی ۔مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہو گا۔