اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صحافی کو دھمکی دینے کے کیس میں سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کےخلاف صحافی کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں فیصل جاوید سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں اپنے وکیل سردارمصروف کے ساتھ پیش ہوئے۔فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے، ان کے خلاف 2022 میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔