پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس وقت دلچسپ ردعمل دیا جب ان کے والد نے انہیں پرنس چارمنگ اورشہباز شریف کو بھائی کہہ کر پکارا۔پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے درمیان وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات طے پاچکے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے حکومت سازی کے لیے اپنے نمبر پورے کرلیے ہیں، وزیراعظم کے لیے شہباز شریف دونوں پارٹیوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے جب کہ آصف زرداری صدر کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
'میرا پرنس چارمنگ اور بھائی شہباز شریف'، زرداری کے جملوں پر بلاول کا دلچسپ ردعمل وائرل
Feb 21, 2024 | 13:21