ن لیگ کا سپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے میاں مجتبیٰ شجاع کے نام پراتفاق

لاہور : مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کے نام پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی اجلاس میں ن لیگ نے سپیکر کیلئے میاں مجتبی شجاع جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنڑ کے نام پر اتفاق کیا ہے ۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نومنتخب ممبران پنجاب اسمبلی شریک ہوئے، اجلاس میں مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب نامزد کرنے کے قیادت کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی عوام کے مسائل کے حل کےلئے بھر پور عزم کا اعادہ کیا۔مریم نواز کی جانب سے امیدواروں کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یاد رہے کہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سابق صوبائی وزیر خزانہ، سابق صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب رہ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن