سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رواں سال امریکا کے صدر کا الیکشن دوبارہ لڑنے کے خواہشمند ہیں اب انہیں اس حوالے سے ایک اور مصیبت کا سامنا ہے۔
مختلف قانونی مسائل کا شکار سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے صدارتی الیکشن لڑنے کے لیے پُر عزم اور بھرپور انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اب انہیں اس حوالے سے ایک اور نئی مشکل آن پڑی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جائیداد جرمانے کی عدم ادائیگی پر ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس نے ان کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔
اٹارنی جنرل نیویارک لیٹیا جیمز کا اس کیس سے متعلق کہنا ہے کہ ٹڑمپ کے اثاثے ضبط کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر اثاثے ضبط کرنے کا عدالتی حکم حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فراڈ کے ایک کیس میں عدالت نے سابق امریکی صدر پر ساڑھے 35 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا جب کہ ٹرمپ نے جرمانے کے عدالتی فیصلے کو بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔