پی ڈی ایم ٹو کا تماشہ رچانے کو مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور جمع کرکے پی ڈی ایم ٹو کا تماشہ رچانے کو مسترد کرتے ہیں۔ قوم کو مجرموں کا غلام بنانے کا نتیجہ بدترین سیاسی عدم استحکام کی صورت میں نکلے گا۔ 

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عوام نے مرکز، پنجاب اور کے پی میں حکومت سازی کا پی ٹی آئی کو مینڈیٹ سونپا ہے۔ عوام نے تحریکِ انصاف کو 180 نشستوں کی واضح اکثریت سونپی ہے۔ 

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ 17سیٹوں کے ساتھ مینڈیٹ لوٹنے کی مہم کے بڑے بینیفیشری بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ رجیم چینج سازش کے مکروہ کرداروں کو چیف الیکشن کمشنر کی تائید حاصل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ پر ڈالے جانے والے کھلے ڈاکے کو ہر گز گوارا نہیں کریں گے۔ عوامی مینڈیٹ کی چوری کے خلاف ہر سطح پر بھر پور مزاحمت کریں گے۔

ترجمان تحریکِ انصاف نے کہا کہ فیصلہ ساز منتخب اکثریتی جماعت کو حکومت سازی کا حق دیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...