وفاق نے 146 اہم ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں

Feb 21, 2024 | 23:40

ویب ڈیسک

نگراں وفاقی حکومت نے 146 اہم ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

حکومت نے ڈائیلاسز، کینسر، ٹائیفائیڈ اور فلو کی ویکسین سمیت جان بچانے کی والی 146 اہم ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت سے 262 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظور مانگی تھی۔

حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں بھی ڈی ریگولیٹ کردیں، صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے بعد دوا ساز کمپنیوں کو باقی ادویات کی قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت مل گئی۔

مزیدخبریں