مسائل کی نشاندہی کرکے گیند وفاقی حکومت کی کورٹ میں پھینک دی ہے،اب ان کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب

Jan 21, 2011 | 12:29

سفیر یاؤ جنگ
نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ معیشت بحران کاشکارہو توقوانین کونافذ نہیں کیا جاتا بلکہ مسائل کے حل کیلئے مشاورت کے ذریعےاتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کرنی چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ چند افراد کی وجہ سے پوراجمہوری سسٹم بدنام ہو،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے حکومت کوباورکرادیا ہے کہ یہ فیصلہ کُن موڑ ہے اورہمیں سلگتے مسائل کا حل دینا ہوگا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ سیاسی بحران میں نوازشریف نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی مفادات پرقومی مفادات کو ترجیح دی۔ قاف لیگ کے بارے میں میاں شہبازشریف نے کہا کہ سابق حکمران جماعت کواپنا ایجنڈا دینے سے پہلے قوم کولوٹ کھسوٹ کا حساب دینا چاہیئے،انہوں کہا کہ ہمارے ملک میں وسائل کی کمی نہیں مگرنااہل اوربدعنوان قیادت نے ملک کوکنگال کردیا ہے،ہم تعلیمی انقلاب کے ذریعے ہی وطن عزیزکوقائداعظم کاپاکستان بناسکتے ہیں۔
مزیدخبریں