سندھ میں ایمرجنسی کےنفاذ کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

درخواست گزار طارق اسد ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کراچی میں ہونے والی قتل وغارت نے شہر کا امن تباہ کر دیا ہے اورشہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ وزیرداخلہ رحمان ملک ازخود اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں یا وزیرآعظم سید یوسف رضا گیلانی انہیں اپنے کابینہ سے فارغ کردیں، عدالت عظمیٰ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کو ہدایت کریں کہ کراچی میںفوری طور پرآرٹیکل دو سو بتیس کے تحت ایمرجنسی کا نفاذ کرے اور آئین کے آرٹیکل دو سو پنتالیس کے تحت مسلح افواج کو شہر کا امن بحال کرنے کیلئے طلب کیا جائے۔ درخواست گزار نے وفاقی حکومت،وزیراعظم،وزیرداخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو فریق بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن