راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سلمان تاثیرکے قتل کے ملزم ممتازقادری کے اہل خانہ کوجیل میں ملاقات کرنے کی اجازت دیدی ۔

خصوصی عدالت نمبرایک کے جج ملک محمد اکرم اعوان نے ملک ممتازقادری کے بھائی دل پزیراعوان کی درخواست کی سماعت کی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ایس پی اسلام آباد کا خط پیش کیا جس میں کہاگیا تھا کہ ممتازقادری کا کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے۔ ملزم کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم دعوت اسلامی کے ساتھ ہے۔ اس لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی اجازت کے بغیرملاقات کی اجازت نہ دی جائے۔ممتاز قادری کے بھائی دل پزیراعوان کے وکیل کا موقف تھا کہ دعوت اسلامی کالعدم تنظیم نہیں ہےجبکہ پرزنرایکٹ کی دفعہ چالیس کے تحت رشتہ دارملزم سے ملاقات کرسکتے ہیں۔عدالت نے درخواست منظورکرتےہوئے ممتازقادری کے اہل خانہ کوجیل میں ملاقات کی اجازت دیدی۔

ای پیپر دی نیشن