پاکستان امریکی فوجی ماہرین کو پاکستان آنےکی اجازت اورفوجیوں کو ٹریننگ دینے پرآمادہ ہوگیا ہے۔ امریکی ٹی وی

امریکی ٹی وی نے پاکستانی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان ناصرف فوجیوں کے ٹریننگ سےمتعلق بلکہ امریکی فوجی ماہرین کی پاکستان واپسی کےحوالےسے بھی بات چیت ہوچکی ہے،جسکے تحت امریکی فوجی ماہرین اپریل یا مئی میں دوبارہ پاکستان آئینگے جبکہ بات چیت میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہےکہ سی آئی اے پاکستان میں ڈرون حملوں سمیت کوئی آپریشن نہیں کرے گی۔دوسری جانب پاکستان نے سی آئی اے کوڈرون حملوں کیلئےبیس فراہم کرنےسےبھی انکارکردیا ہے۔ادھرپاکستان کیجانب سے امریکہ حکام کو پیش کی جانیوالی شرائط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہےکہ امریکہ آئندہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے بھی بازرہےگا۔

ای پیپر دی نیشن