آسٹريلين اوپن کے ڈبلزايونٹ ميں پاکستانی ٹينس اسٹار اعصام الحق اور ان کے نئے پارٹنرجولين راجر تيسرے راؤنڈ ميں پہنچ گئے ہيں.

ميلبورن کے روڈ ليور ارينا کے کورٹ نمبر اٹھارہ ميں کھيلے جانيوالے آسٹريلين اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کے مينز ڈبل مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ کے ميچ ميں اعصام الحق اور جولين راجر نے کينيڈا کے عديل شمس الدين اورجرمنی کی فلپ مارس کی جوڑی کو اسٹريٹ سيٹ ميں سات چھ اور چھ چار سے شکست دی. تيسرے راؤنڈ ميں ان کا مقابلہ امريکا کے ايرک بتوريک اور برازيل کی برونو سوريس سے ہوگا.

ای پیپر دی نیشن