وکلاء نے تین نومبر کے اقدامات کو غیر آئنی قرار دیتے ہوئے مارشل لاء کا راستہ بند کردیا۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری

Jan 21, 2012 | 19:19

سفیر یاؤ جنگ
سپریم کورٹ میں انرول ہونے والے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے لیئے وکلاء نے جدوجہد کی تھی اوراب بھی وہ آئین کے اندر رہتے ہوئے کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وکلاء سے بہت سی امیدیں اور توقع وابستہ ہیں اورامید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں پی سی او ججز کے ذریعے سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم قانون کی بالادستی کے لئے کام کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وکلاء نے تین نومبر کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیکر مارشل لاء کا راستہ بند کردیا ۔ چیف جسٹس نے وکلاء کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی اننگز کھیل چکے ہیں اوراب انہی میں سے کوئی چیف جسٹس بھی بنے گا۔
مزیدخبریں