ولادتِ محسنِ انسانیت

Jan 21, 2013

مکرمی ! محسنِ انسانیت، فخرِ موجودات، حضور خاتم الانبیائ، احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم خالقِ کائنات اللہ رب العزت کی محبوب ترین ہستی اور باعثِ تخلیقِ کائنات ہیں اور آپ کا جشنِ ولادت باسعادت منانا گویا کہ اللہ تعالیٰ کی اس نعمتِ عظمیٰ کا شکر بجا لانے کے مترادف ہے۔ آپ کی تشریف آوری سے ظلمت کدہ جہاں نورِ نبوت کی ضوفشانیوں سے منور ہو گیا اور کفر و شرک کے سیاہ بادل کافور ہو گئے۔ ان امور کے پیش نظر آپ کی ولادت باسعادت کی والہانہ انداز میں خوشی منانا اور اپنے خالق حقیقی کا شکر بجا لانا آپ کے ہر اُمتی کا ملی فریضہ ہے۔
(ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ ۔ 29/278 امام صاحب سیالکوٹ)

مزیدخبریں