”مالی میں فرانسیسی اور برطانوی فوجی باغیوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کرینگے“

Jan 21, 2013

مالی (این این آئی) مالی میں فرانسیسی اور برطانوی فوجی باغیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کریں گے۔ مالی میں باغیوں کیخلاف کارروائیوں کو موثر بنانے کیلئے برطانوی فوج کے دستے بھی پہنچ گئے ہیں جو فرانسیسی فوج کے ساتھ مل کر آپریشن کریں گے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مالی میں جاری خانہ جنگی کے باعث ایک ماہ کے دوران سات لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، چار لاکھ افراد پہلے ہی ہمسایہ ممالک کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔ مالی میں آپریشن کے خلاف قاہرہ میں ہزاروں افراد نے فرانسیسی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہاکہ مالی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں