مصر نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حماےت کر دی

قاہرہ (اےن اےن آئی)مصر نے ایران کے پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ایران اور پانچ جمع ایک گروپ قاہرہ میں مذاکرات کرنا چاہیں تو مصر کی حکومت، انکی میزبانی کرنے کےلئے پوری طرح آمادہ ہے،غےرملکی خبرساں ادارےا کے مطابق تہران میں مصر کے ہائی کمشنر خالد ابراہیم عمارہ نے مےڈےاسےت گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مصر کی حکومت ،پرامن ایٹمی ٹکنالوجی سے استفادے کےلئے ایران کے حق کی حمایت کرتی ہے اور اس کا موقف یہ ہے کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے ۔ابراہیم عمارہ نے مزید کہا کہ اگر ایران اور پانچ جمع ایک گروپ قاہرہ میں مذاکرات کرنا چاہیں تو مصر کی حکومت، انکی میزبانی کرنے کےلئے پوری طرح آمادہ ہے اور مذاکرات کی کامیابی کےلئے اپنی پوری کوشش بروئے کرے گی۔ مصر کے ہائی کمشنر نے ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد کے مجوزہ دور مصر کو بڑی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور مصر کے حکام کی جانب سے ایک دوسرے کے ممالک کے دوروں سے ،دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ پا سکتے ہے۔ان کا کہناتھاکہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چھ فروری کو مصر کا دورہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن