جاپان کے زیرکنٹرول جزائر پر چین کے حملے کی بھرپور مزاحمت کرینگے: امریکہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر جاپان کے زیرکنٹرول جزائر پر حملے کی کوشش کی گئی تو امریکہ ان کا تحفظ کرےگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ فومیو کشیڈانے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ہلیری کلنٹن نے کہا کہ مشرقی چینی سمندر میں جاپان کے زیر کنٹرول جزائر کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ امریکہ اور جاپان کے درمیان اس حوالے سے سکےورٹی معاہدہ ہوا ہے۔ چین کے کسی بھی ایکشن کی بھرپور مزاحمت کی جائےگی۔ دوسری جانب جاپان میں نئی کنزرویٹو حکومت نے جزائر کے تنازعہ پر چین کے ساتھ نہ الجھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی حکومت نے جاپان میں نئی حکومت کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ جزائر تنازعہ پر جاپان کا ساتھ دےگا۔

ای پیپر دی نیشن