نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ آن لائن) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی جیلوں میں زیر حراست افراد پر تشدد عام ہیں افغانستان کی 6 جیلوں میں منظم طور پر تشدد کیا جا رہا ہے تشدد میں مار پیٹ، بجلی کے جھٹکے اور جنسی بدسلوکی شامل ہے افغان حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ٹیم نے چھ سو سے زیادہ زیر حراست اور سابق قیدیوں سے انٹرویو کئے ان میں سے آدھے سے زیادہ افراد نے کہا کہ ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم افغان حکومت نے الزامات کی تردید کی ہے۔
”بجلی کے جھٹکے اور جنسی بدسلوکی“ افغانستان کی 6 جیلوں میں منظم تشدد ہوتا ہے
Jan 21, 2013