ساہیوال (نامہ نگار) نہروں کی بندش اور بجلی کی بڑھتی ہو ئی لوڈشےڈنگ کی وجہ سے زرعی شعبے کو بھاری نقصا ن کا خطرہ جاری۔سبز ےو ں اور آلو کی فصلےںبر ی طرح متا ثرہو رہی ہیں۔کاشتکا روںکی جانب سے مطالبہ کےا گےا ہے کہ ٹیوب ویلوں کو روزانہ کم از کم دس گھنٹے لگاتار بجلی فراہم کی جائے کا شکاروں کا و فد اخباری نمائندوں سے بات چےت۔ وفد کی قیادت انجمن کاشکاراں ضلع ساہیوال کے صدر چو دھری رحمت علی کر رہے تھے۔انہوں نے بتا ےا کہ نہروں کی سالانہ وارہ بند ی ہے جبکہ بجلی ایک اےک گھنٹہ کے بعد آتی جا تی ہے۔اس طرح جب کا شتکار ٹےوب وےل چلا تے ہےں پانی کھیت تک بھی نہیں پہنچ پاتا کہ بجلی بند ہو جا تی ہے۔اسطرح فصلو ں کے لئے ذرائع آبپاشی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیںسبزی ،چاول اور آلو کی فصل بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔اس وقت چا رے کی شدےد قلت پےدا ہو رہی ہے۔دودھ دےنے والے جانوروں کے دودھ بھی خشک ہو گے ہےں ۔انہوں نے ےہ بھی کہا اگر فوری طور پر ٹےوب وےلوں کو روزانہ کی بنیاد پر بجلی نہ دی گی تو ملک کی معیشت کو نقصا ن پہنچے گا ۔