جوہرآباد (نامہ نگار) کسان بورڈ ضلع خوشاب کے صدر اختر اسلام بالی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ڈرون حملہ سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام دشمن فیصلے کرنے کی بجائے ہو شرباءمہنگائی میں کمی اور بجلی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کو فوری طور پر واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کی خاطر مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
زرعی ٹیوب ویلوں پر ٹیکس کا نفاذ کسان دشمنی ہے:اختر اسلام بالی
Jan 21, 2013