واشنگٹن (اےن اےن آئی + اے ایف پی) امریکی صدربارک اوباما نے اتوار کو دوسری مدت کے لئے عہدے کا حلف اٹھا لےا جبکہ عوام کے سامنے آج پےرکو دوسری مدت صدارت کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھائےں گے، اس حلف کے ساتھ ہی صدر اوباما کے دوسرے چار سالہ دور صدارت کا سرکاری سطح پر آغاز ہو گیا۔ نئے دور صدارت کا مرکزی خیال ”امریکہ کا مستقبل پر اعتماد“منتخب ہوا ہے۔ سال 2013 کا مرکزی خیال اسمبلی کی عمارت کے گنبد میں لگی آزادی کی یادگار کے 150 ویں سال کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ آج حلف برداری میں نولاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ امرےکی مےڈےاکے مطابق وائٹ ہاﺅس اور کانگرس کی عمارت پر مشتمل علاقے میں تقریبات آج پےر سے شروع ہوکر چار دن تک جاری رہیں گی جن میں کانسرٹ اور فیشن شو بھی شامل ہوں گے۔ تقریب حلف برداری میں محدود تعداد میں مدعو افراد کی موجودگی میں صدر اوباما نے حلف اٹھاےا۔ وائٹ ہاﺅس میں منعقدہ حلف برداری کیلئے خاتون اول مشل اوباما کی دادی کی بائبل استعمال کی گئی۔ نائب صدر جوبائیڈن نے اپنی دوسری مدت کا حلف نیول آبزرویٹری میں منعقدہ ایک الگ تقریب میں حلف اٹھایا۔ حلف برداری کے بعد جوبائیڈن کے گھر پر ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ صدر اوباما آج عوام کے سامنے حلف اٹھانے کے بعد اہم تقریر کریں گے اور بیرونی اتحادیوں اور دشمنوں کو اہم پیغام دیں گے۔ حلف برداری کی تقاریب کے موقع پر واشنگٹن میں زبردست سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر بھر میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
اوباما نے دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا لیا، آج عوام کے سامنے حلف لیں گے
Jan 21, 2013