پشاور (نوائے وقت نیوز/ ایجنسیاں) گورنر خیبر پی کے مسعود کوثر تقریر کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر سٹیج پر گر پڑے وہ گذشتہ روز سپورٹس فیڈریشن کے ارکان سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک طبیعت خراب ہونے سے گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال میں طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ مسعود کوثر بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر گئے۔ مسعود کوثر جب روسٹرم پر آئے اور تقریر شروع کی تو وہ دوران تقریر بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر گئے جنہیں سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طورپر اٹھایا اور ہسپتال منتقل کیا جس کے بعد ان کی طبیعت دوبارہ سنبھل گئی۔