عالمی برادری کشمیریوں کے قتل عام کی انکوائری کرائے : علی گیلانی‘ مقبوضہ کشمیر : بھارتی یوم جمہوریہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات


 سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمےر مےں نام نہاد بھارتی جمہورےہ 26 جنوری کے نزدیک آتے ہی رےاست بھر میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ مجاہدین 26 جنوری کے موقع پر یا اس سے قبل سرینگر شہر میں کوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں ۔ ادھر حریت کانفرنس (گ) کے چےئرمےن سےد علی گےلانی نے بھارتی ےوم جمہورےہ کے موقع پر 26 جنوری کو ریاست بھر میں ےوم سےاہ منانے اور عام ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے 21، 25 اور 27 ان ایام میں لوگوں کے قتل عام کے مقامات پر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کریں گے اور تجدید عہد بھی دہرایا جائے گا، جب تک بھارت کا ایک بھی فوجی جموں کشمیر کی سرزمین میں موجود ہے جدوجہد ہر صورت اور ہر قیمت پر جاری و ساری رکھی جائے گی۔ شہدا کے خون کے ساتھ سودا بازی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے قتل عام کے ان واقعات کے سلسلے میں آج تک مجرمانہ غفلت سے کام لیا، البتہ وقت آ گیا ہے، ان سارے واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ دار فوجی افسروں اور اہلکاروں کو کیفر کردار تک لایا جائے۔این این آئی کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ دور اندیشی و معاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحد پر پر کشیدگی کم کرنے اوراس کشیدگی کے بنیادی عوامل کے حل کی طرف فوری توجہ مبذول کریں۔ ادھر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ یوٹیوب پر جاری ہونے والے ایک نئی ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کو ظلم و تشددکرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں بارہ کے قریب پولیس اہلکار دو لڑکوں کو برہنہ کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنار ہے ہیں جبکہ ان کا افسر ایک کرسی پر براجمان ہے۔ اوسلو میں کشمیری سکینڈی نیوین کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار علی شاہنواز خان نے ایک بیان میںکہا ہے کہ کنٹرول لائن پرکشیدگی میں اضافے سے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے جلد حل کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر
مقبوضہ کشمیر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...