تہران (اے ایف پی) ایران میں شہری پر خنجر سے حملہ کر کے لوٹنے والے 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔ گزشتہ ماہ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میںمذکورہ ملزمان کو تہران کی ایک گلی میں خنجر سے حملہ کرتے دیکھا گیا تھا۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق انقلابی عدالت نے ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کے بعد ایران کی سپریم کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا۔ گزشتہ روز علی رضا اور محمد علی نامی دو ملزمان کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سرعام پھانسی دیدی گئی۔
ایران /پھانسی