سانحہ نشتر پارک کے اصل کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: ثروت اعجاز قادری


 کراچی (خبر نگار ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سانحہ نشترپارک ( شہدائے میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کے اصل کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آج ملک میں دہشت گردی کا وجودتک نہ ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی میں پاکستان سنی تحریک کے رہنما محمد اکرم قادری شہید کے عرس کے سلسلے میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہواں نے کہا پاکستان میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ہوا دے کر ملک کو معاشی و اقتصادی طور پر کمزور کرنے کے لیے نئے نئے جال بن رہے ہیں ۔ اس مبارک مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرئے اور جشن ولادت کے سلسلے میں ہونے والے جلسے و جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔
 ثروت قادری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...