جرمن سرمایہ کار پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں: عبدالباسط


برلن (اے پی پی) جرمنی میں پاکستان کے سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ جرمن سرمایہ کار دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں جسے حکومت ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی سفارتخانے اور جرمنی کی نیئر اینڈ مڈل ایسٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ایک سیمینار ”پاکستان میں زراعت“ سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار میں سینکڑوں مقامی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔ عبدالباسط نے کہا کہ متعدد چیلنجز و مشکلات کے باوجود پاکستانی معیشت نے مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ بیرونی سرمایہ کار اگر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تو پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے کئی ممالک کو بھی غذائی اجناس برآمد کر سکتا ہے۔
عبدالباسط

ای پیپر دی نیشن